پشاور ( سید طاہر شاہ ) ڈبلیو ایس ایس پی پشاور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر ملازمین کے آئینی اور قانونی نمائندوں اور میونسپل ملازمین کو بےجا تنگ نہ کریں اور معاملات کو الجھانے کی بجائے سدھارنے کی طرف بڑھیں اور اپنی سوچ و بات کو درست کہنا اور اکثریت کی بات پر کان نہ دھرنا کسی بھی طرح درست اقدام نہ ہے اس سے ہمیشہ مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے ہی رہتے ہیں اور اس کا نتیجہ اداروں کی تباہی اور بربادی کی طرف جاتا ہے ۔عقل و دانش کا تقاضا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی پشاور انتظامیہ ملازمین کی منتخب یونین کے ساتھ مزید زور آزمائی نہ کرے بصورت دیگر ہمیشہ جیت حق و سچ اور مظلوموں کی ہوتی ہیں اور اب کی بار بھی ایسا ہی ہوگا ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے رھنماوں شوکت کیا نی،حاجی نیاز علی خان،محبوب اللہ،اختر منیر، عاشق حسین اور منیر خان نے پشاور ڈبلیو ایس ایس سی یونین کے چیرمین ریاض خان سے ملاقات میں کہی انہوں نے اس موقع پر صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ نے اپنی ہٹ دھرمی اور ضد نہ چھوڑی تو احتجاج کا سلسلہ صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اداروں تک بڑھا دیا جائے گا۔جسکی تمام تر ذمہ داری WSSCP انتظامیہ پر عائد ھو گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں