12 لاکھ روپے مالیت کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ عطیہ

فیصل آباد(یوسف بخاری)انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتال II نے ڈونر فرینڈز آف فیصل آباد کے اشتراک سے ہسپتال کے لئے 12 لاکھ روپے مالیت کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ عطیہ کیا ہے۔یہ عطیہ ڈونر حسام حسن نے جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم،پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،صدر محمد پرویز ،جوائنٹ سیکرٹری ظفراقبال،سیکرٹری محمد افضل کے ہمراہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ علی بیگ اور ڈاکٹر عمران کے حوالے کیا۔واٹر پلانٹ کی تنصیب سے مریضوں ولواحقین اور ہسپتال عملہ کو صاف پانی کی دستیابی یقینی ہوگی۔ہسپتال انتظامیہ نے ڈونر اور انجمن انسداد منشیات کا شکریہ اداکیا۔

0/Post a Comment/Comments

پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں