فیصل آباد(جاوید علی شاہ)سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیم نے ایل پی جی گیس ریفلنگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث مزید14 دکانیں سیل اور 7 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔علاوہ ازیں ٹیموں نے 3 دکانوں سے مشینری ودیگر سامان ضبط کرلیا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیرنگرانی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں گرینڈ ایکشن لیا اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں