فیصل آباد(جواد شیرازی)محکمہ ماحولیات نے تحفظ ماحول کے عالمی دن پر دوفیبرکس یونٹ کو پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول ) رولز کی خلاف ور ز ی پر6 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے انسپکشن ٹیموں کے ہمراہ مختلف یونٹس کو چیک کیا اور جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر فیبرکس یونٹس کو چیک کیا اور وہاں بوائلر میں ممنوعہ مواد بطور ایندھن جلانے پر بوائلر سیل اور دونوں یونٹس کو 3/3 لاکھ روپے جرمانہ کیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کی ماحول کا تحفظ ترجیح ہے اور آلودگی کا موجب بننے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن جاری رہے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں