75 مائیکرون سے کم بیگز کے استعمال پر پابندی

فیصل آباد(جاوید علی شاہ)ماحولیاتی تحفظ کے لئے پلاسٹک شاپر بیگ کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی تمام مشینری سرگرم عمل ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایرج حیدر گوندل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا کے ہمراہ مختلف سٹورز اوردکانوں کا دورہ کیا اوربعض دکانوں پر موجود 25 کلوگرام پولی تھین بیگز کی موجودگی پر ایکشن لیتے ہوئے سٹاک ضبط کرلیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ 75 مائیکرون سے کم بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انسپکشن کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا لہذا مقررہ موٹائی والے شاپنگ بیگز ہی استعمال کئے جائیں۔


0/Post a Comment/Comments

پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں