فیصل آباد(یوسف بخاری)مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامرعزیز سے ملاقات کے بعد اے ایف ڈی کے کنسلٹنٹ مسٹر گیری نے واسا کے کسٹمرز ریلیشنز سینٹر کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی محمد امین ڈوگر نے واسا فیصل آباد کے ہیلپ لائن نمبر 1334 کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کمپلینٹ کا اندراج ، متعلقہ افسران و سٹاف تک شکایت کی آگاہی، کمپلینٹ کے حل کے طریقہ کار اور صارف کے فیڈ بیک سے بھی آگاہ کیا۔مینجنگ ڈائریکٹر واسانے بتایا کہ 12 ملین یورو مالیت کے کیپسٹی بلڈنگ پراجیکٹ سے واسا فیصل آباد کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق استوار کیا جائے گا جس میں واسا کا کسٹمرز ریلیشنز سینٹر کو بھی اپ گریڈ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا جس میں صارفین کی شکایات اور اس کے تیز رفتار ازالے کے ساتھ ساتھ صارفین کا فیڈ بیک بھی حاصل کرنا شامل ہو گا تاکہ شہریوں کا اعتماد واسا پر مزید برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیپسٹی بلڈنگ پراجیکٹ کے تحت محکمہ فنانشنل مینجمنٹ سسٹم میں بہتری،ریونیو ریکوری کا آن لائن ریکارڈ،ٹیکنیکل اسسٹنٹس اور دیگرامور بارے معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ثاقب رضا، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی حافظ حسان ناصر بھی موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں