تاندلیانوالہ(تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تاندلیانوالہ ڈاکٹر عطاء الحق شاہ اور ڈاکٹر ہارون ارشد ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی پریکٹس کے اڈے اور مختلف میڈیکل سٹورز و ہسپتالوں کا چالان و سیل کر دیا ۔جن کے خلاف کاروائی کی گئی ان میں شہزاد یعقوب میڈیکل سٹور 547 گب، سٹور کا ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت چالان کیا گیا اور ملحقہ ہسپتال کو پی ایچ سی ایکٹ 2012 کے تحت سیل کر دیا گیا۔ ذوالفقار کلینک، 549 گ ب کو پی ایچ سی ایکٹ 2012 کے تحت چالان اور سیل کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار علی کے خلاف تھانہ ماموکانجن میں ایف آئی آر کی کارروائی جاری ہے۔جیو فرینڈز میڈیکل سٹور، کلیانوالہ کو ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت نارکوٹیکس ادویات کی برآمدگی کی وجہ سے چالان کیا گیا اور پی ایچ سی ایکٹ 2012 کے تحت بھی چالان کیا گیا۔چالان مزید کارروائی کے لیے ڈی کیو سی بی فیصل آباد اور پی ایچ سی لاہور کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا
ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں