پشاور (سید طاہرعلی شاہ )پشاور سمیت صوبہ بھر کی بزنس کمیونٹی کو ٹیکسز کی بھرمار اور وفاقی بجٹ پر تحفظات کو سرحد بزنس الائنس نے جس موثر انداز میں اقتدار کے ایوانوں تک پہچایا اس پر صوبہ خیبر پختونخواہ کی بزنس کمیونٹی اور خصوصاً صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن خراج تحسین پیش کرتے ہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو اتنے مؤثر طریقے پر سرحد بزنس ایلائنس اٹھایا ہے جس کی مثال گزشتہ کئی سالوں میں نہیں ملتی مرکزی وصوبائی حکومتیں سرحد بزنس ایلائنس کی بجٹ کو تاجر دوست بنانے کے لئے پیش کردہ تجاویز پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کی مشکلات کو ختم کریں صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر بابائے تاجران امین حسین بابر بابا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی بجٹ نے تمام مکاتب فکر بالخصوص بزنس کمیونٹی کو نہ صرف مشکلات سے دو چار کیا بلکہ بزنس کمیونٹی میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے انہوں نے مزید کہا اگر وفاقی وصوبائی حکومتوں نے ٹیکسز کے نفاذ کو نہ روکا اور بزنس کمیونٹی اور عام آدمی کو ریلیف نہ دیا تو جان لیں ملک میں معاشی عدمِ استحکام تشویشناک حد تک بڑھ جائیگا اپنے ایک مشترکہ بیان میں امین حسین بابر صوبائی صدر صرافہ ایسوشین اور عابد الدین چیرمین آل پاکستان ٹرول ایجنٹ ایسوشین خیبر پختونخواہ نے مزید کہ سرحد بزنس الائنس نے انتہائی مؤثر انداز میں پشاور سمیت پورے صوبے اور یہاں تک کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی آواز کو اٹھایا اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکومتی عہدیداروں کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب حکومت وقت انتظامیہ اور ایف بی آر کی طرف سے مزید ظلم وستم برداشت نہیں کیا جائیگا صوبے بھر کی بزنس کمیونٹی وفاقی وصوبائی بجٹ پر سرحد بزنس الائنس کے دلیرانہ اور بیباک مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے مزید کہا وفاقی بجٹ پر بزنس کمیونٹی کے شدید تحفظات ہیں اور ٹیکسز سمیت بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر سرحد بزنس الائنس کا مؤقف بڑا واضح ہے اور صوبہ خیبرپختونخواہ کی پوری بزنس کمیونٹی سرحد بزنس ایلائنس کے جرآت مندانہ موقف کے ساتھ کھڑی ہے کہ پہلے سے تباہ حال صنعت وتجارت اور کاروباری طبقے پر مزید بوجھ برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا پاکستان اور خیبر پختونخواہ کی حکومتیں ملکی حالات کے پیش نظر عوام سمیت بزنس کمیونٹی کو ریلیف دینا ہی ہوگا کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر معیشت کی اب جو حالت ہے اس میں مزید بدتری پیدا ہوگی روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوگی انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس اوقاف ودیگر حکومتی پراپرٹی کے کرایہ میں ناجائز اضافے ادویات وصنعتوں پر ٹیکس روزمرہ کی ضروری خوردونوش اشیاء پر ٹیکس سے تاجر برادری اور عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے؟ انکا کہنا تھا کہ صرف ٹیکسز لگا کر خزانے بھرنے کا مطلب تو یہ ہے کہ ہمارے پاس قائدانہ صلاحیتوں کی کمی ہے اور ہم جدید دور کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتے کیونکہ دنیا بھر میں ٹیکسز سے ہٹ کر پالیسیاں اپنائی جارہی ہیں اور عوام کی زندگی کو خوشحال بنانے سمیت ترقی کی منازل طے کی جارہی ہیں بزنس میں آسانی پیدا کی جاتی ہے اور حکومت اپنی شاہ خرچیان اور پرٹوکول کا خاتمے کرتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان سرحد بزنس الائنس کی تجاویز کی روشنی میں بجٹ پر نظر ثانی کریے عوام تاجر برادری کو ریلیف دے ایسا نہ کیا گیا تو معیشت ملک وقوم کی ترقی اک خواب بن کر رہ جائیگی انہوں نے کہا کہ سرحد بزنس الائنس ایک موثر اواز بن چکی ہے بنزنس کمیونٹی انکی بھرپور حمایت کرتی ہے اور چیمبر کو کاغذی بنانے کا دکھ بزنس کمیونٹی نے دیکھ لیا ہے اب وقت کی ضروت ہے کہ ہم ان لوگوں کو سپورٹ کریں جو بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے خاتمے کے لئے مؤثر کردار ادا کرسکیں انہوں نے سرحد بزنس ایلائنس کے واضح جرآت مندانہ مؤقف کی مکمل تائید کی اور بیباک مؤقف پر سرحد بزنس ایلائنس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کی
ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں