غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

فیصل آباد(آفتاب احمد خان)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی ہدایت پر پلاننگ برانچ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ۔ چیف آفیسرمحمدزبیر وٹو کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن کے زیر کنٹرول علاقوں میں غیر قانونی کمرشل مارکیٹس،میرج ہال اور دوکانوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اور بھاری مشینری کی مدد سے 279 چک میں موجود ان غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ میونسپل آفیسر پلاننگ محمد فاروق بھی موقع پر موجود تھے ۔ چیف آفیسر نے کہا کہ غیر قانونی کمرشل مارکیٹ،دوکانوں اور میرج ہال کو نوٹسز پہلے بھی جاری کئے گئے تھے اور تاکید کی گئی تھی کہ کمرشلائزیشن کی باقاعدہ منظوری حاصل کریں ورنہ سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کی عدم تعمیل پر ایکشن لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ واجبات ادا کئے بغیر غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کرنا قانونا جرم ہے اور انہی واجبات سے ہی عوام الناس کو میونسپل سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments

پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں