فیصل آباد(ارم نواز)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر سلوت سعید کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر نے میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام (ایم اینڈ آر)فنڈز سے سڑکوں وگلیوں کی مرمت وبحالی کے جاری کاموں پر بریفنگ لی۔انہوں نے اندرونی گلیوں کا کام مکمل اور جیو ٹیگنگ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے کا باقی ماندہ کام بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔سٹریٹ لائٹس کو 100 فیصد فعال بنائیں۔''روشن فیصل آباد''نظر آنا چاہیے۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ گلی محلے کوڑا کرکٹ سے پاک نظر آنے چاہیں،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے کوآرڈینیشن مضبوط بنائیں،عوامی بہبود کے اقدامات ترجیح ہیں۔شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں روڈ کٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ لی گئی۔اجلاس میں چیف آفیسر محمد زبیر وٹو نے مجموعی اقدامات پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں