فیصل آباد(جاوید علی شاہ)ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پرسول ڈیفنس کے 50، اہلکاران پر مشتمل دوسرے بیچ کی فزیکل ٹریننگ ایلیٹ فورس کی زیر سرپرستی مکمل ہونے پر پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد پولیس لائن جیل روڈ میں ہوا۔دوران پروگرام سول ڈیفنس اہلکاران نے مارشل آرٹ،سنگل پنچ،ڈبل پنچ، ٹرپل پنچ ، ویپن کی ڈس آرمنگ، ماؤنٹ ڈسماؤنٹ،احتجاجی جھتہ کومنتشر کرنے اور پریڈ کا عملی مظاہر ہ پیش کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایرج حیدرگوندل،سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس اورڈی ایس پی (ہیڈ کوارٹر) نے سول ڈیفنس اہلکاران کی دوران ٹریننگ کارکردگی کو سراہا اور اس امید کااظہار کیا کہ یہ ٹریننگ سول ڈیفنس اہلکاران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گی اور کسی بھی نا مساعد حالات میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کریگی۔انہوں نے ایلیٹ فورس فیصل آباد کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔تقریب کے اختتام پرڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی جانب سے ٹریننگ دینے والے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اوردوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی دکھانے والے سول ڈیفنس اہلکاروں میں بھی نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں