فیصل آباد(جاوید علی شاہ)سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مسعود انور نے ضلع فیصل آباد میں قائم اینٹی ٹک چیک پوسٹ ساہیانوالا چک جھمرہ کا دورہ کیااور دیگر اضلاع سے گاڑیوں میں آنے والے قربانی کے جانوروں کو چیچڑ مار سپرے کرنے کے عمل کا معائنہ کیا۔انہوں نے مزید بہترانتظامات کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں ۔ سیکرٹری نے ڈائریکٹوریٹ آف لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن آفس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے عید الاضحٰی کے حوالہ سے جاری مختلف محکمانہ سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دی۔سیکرٹری نے محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن کی کوششوں کو سراہا۔ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن پنجاب اور ڈویژن کے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مسعود انور نے ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن پنجاب کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شماریات بیورو پاکستان کے زیر اہتمام ساتویں زراعت شماری 2024ء آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیکرٹری نے اپنے خطاب کے دوران زراعت شماری 2024ء کے حوالہ سے اپنی قیمتی آراء سے سامعین کو آگاہ کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں