ایک کروڑگیارہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے بلاسود قرضہ حسنہ کی تقسیم

کنجوانی (نامہ نگار)کنجوانی میں اخوت اسلامک مائیکرو فنانس وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر سکیم کے تحت سو خاندانوں میں ایک کروڑگیارہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے بلاسود قرضہ حسنہ کی تقسیم تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے  بعد منیجر کنجوانی برانچ احتشام ضیاء نے اخوت کے متلق اور قرضہ حسنہ سے متلعق تفصیل سے آگاہ کیا ایریا منیجر اخوت عرفان عظیم نے ادارے کی پالیسوں اور قواعد وضبواط کے متلعق مکمل تفصیلات بتائی ان کا کہنا تھا کے اخوت اسلامک  مائیکرو فنانس عرصہ چوبیس سال سے مستحق لوگوں کی بلا سود قرضہ حسنہ سے مدد کر رہا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں اور معاشرے کا کارآمد فرد بن سکیں اور کسی کے محتاج نا  رہیں منیجر اخوت کنجوانی برانچ احتشام ضیاء کا کہنا تھا کے قرضہ حسنہ ادارے کی پالیسی کے مطابق میرٹ پر دئیے جاتے ہیں تقریب کے اختتام پر  فلسطینی بھائیوں اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی

0/Post a Comment/Comments

پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں