کھرڑیانوالہ (رانااسرارالحق نارُو) تفصیلات کے مطابق سوشل سیکیورٹی سنٹر کھرڑیانوالہ ایسٹ کے سنیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تنویر افضال کی سربراہی میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بنیادی حقائق، ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ہدایات اور مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے بارے میں اگاہی فراہم کی گئی۔ ایس ایم او ڈاکٹر تنویر افضال نے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے گھر، علاقے، دفتر، تعلیمی اداروں اور فیکٹریوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا اہتمام کرنا چاہیے۔ کسی جگہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ اپنے بچوں کو پورے آستین والے کپڑے پہنائیں اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے نیٹ استعمال کریں۔ انہوں نے سوشل سیکیورٹی سنٹر کھرڑیانوالہ میں آنے والے مریضوں اور شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی کے لیے پمفلٹس تقسیم کیے۔ ڈاکٹر تنویر افضال نے مزید کہا کہ آگاہی مہم کا مقصد سٹاف اور عام عوام میں انسداد ڈینگی کے بارے شعور فراہم کرنا ہے اور انہوں نے اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی تدابیر کو کسی مصلحت کے باوجود نظر انداز نہ کریں۔ ڈینگی آگاہی واک میں جناب ڈاکٹر تنویر افضال سینئر میڈیکل آفیسر، شاہد نواز کھچی سنیئر ٹیکنیشن، زاہد قدوس احمد (وائس چیئرمین پی ایس ایف)، وسیم یعقوب، افتخار الحسن، محمد نواز کھچی کے ہمراہ رانااسرارالحق نارُو ضلعی جنرل سیکرٹری آل پاکستان میڈیا کونسل فیصل آباد اور دیگر نے شرکت کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں