جڑانوالہ گوگیرہ برانچ کے مقام پر فرضی مشقوں کا انعقاد


جڑانوالہ (سید عامر شاہ) ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تحصیل جڑانوالہ گوگیرہ برانچ کے مقام پر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ فلڈ موک ایکسرسائز میں اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عبدالحنان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ایس پی جڑانوالہ عابد ظفر، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عثمان، سول ڈیفنس، انہار،  لائیو سٹاک اور ایگریکلچر کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ ریسکیو سٹاف اور وولینٹیزز نے بھی خصوصی شرکت کی۔ فلڈ موک ایکسرسائز کے موقع پرریسکیو 1122، سول ڈیفنس، لائیوسٹاک اور انہار کی جانب سے ریلیف کیمپس لگائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام کیمپس کا معائنہ کیا اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 فیصل آباد کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر  نے سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عثمان نے ریسکیو اینڈ ریلیف میں استعمال ہونے والے الات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔

0/Post a Comment/Comments

پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں