محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجلاس منعقد

جڑانوالہ )سید عامر شاہ (تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر عبد الحنان خان اور ایس پی جڑانوالہ عابد حسین ظفر نے کرتے ہوۓ کہا کہ محرم الحرام اسلام، محبت، امن، بھائی چارے، رواداری کو عام کرنے کادرس دیتا ہے، حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی قربانی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے محرم الحرام میں تمام مسالک کو ایک دوسرے سے نہیں بلکہ شر پسند عناصر سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے دین اسلام کے نام پر محض شر پسند عناصر ہی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائی جائےمحرم الحرام میں شرپسند عناصر پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔ 

اس موقع پراجلاس میں انجمن تاجران و ممبران امن کمیٹی حاجی حبیب الله عطار، میاں وقاص خالد،میاں وسیم طارق، حاجی محمد نصراللہ،حاجی محمد امجد عطاری،صاحبزادہ فضل رسول رضوی،سید تطہیر حسین شاہ،تصدق حسین نقوی،تحصیلدار غلام عباس کاظمی،محکمہ پولیس انچارج سیکیورٹی حاجی رانا محمد انصر،سیفٹی انچارج ریسکیو 1122 محمد عثمان،میونسپل کمیٹی،سول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ عابد نظامی،مارکیٹ کمیٹی نصرت شاہ اور میونسپل کمیٹی کے آفسران نے  شرکت کی۔ممبران امن کمیٹی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے تمام مذہبی رہنمامتحد ہیں اور مل کر شر پسند عناصر کا مقابلہ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اجلاس کے اختتام پرپاکستان و عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا اور ممبر امن کمیٹی تطہیر حسین شاہ کی اہلیہ کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی۔

0/Post a Comment/Comments

پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں