فیصل آباد(ابرار مغل)عالمی یوم تحفظ ماحول پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام وسیع پیمانے پر شجرکاری کی گئی اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور ڈی جی پی ایچ اے عبدالقادر شاہ نے باغ جناح میں پودا لگایا۔ڈائریکٹرہارٹیکلچر ظہیر احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماحول کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کا بھی تقاضا ہے کہ ماحول دوست اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں پودے لگاکر آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شجرکاری مہم پر عملدرآمد کرانے کے لئے متحرک ہے شہری بھی پودا لگاکر ماحول دوست اقدام میں اپنا حصہ ڈالیں۔ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ عالمی یوم ماحولیات پر شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کئے گئے جبکہ پارکوں میں شجرکاری کی گئی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں