پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت

فیصل آباد(ابرار مغل)ضلع میں انسداد پولیو کی جاری مہم کے تیسرے روز پانچ سال تک کی عمر کے2 لاکھ 74 ہزار 229 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے ۔ تین روز میں مجموعی طور پر8لاکھ 37 ہزار 400 بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفناس/ ہیڈ کوارٹرزاحمد سلیم چشتی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مہم کے اہداف کی تکمیل یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ گھروں سے غیر حاضر بچوں کو تلاش کرکے قطرے پلائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مہم کی دوہری مانیٹرنگ جاری رکھنے کی تاکیدکی۔

0/Post a Comment/Comments

پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں