پشاور(سید طاہر شاہ)لوکل کونسل بورڈ کے اندر سرگرم مافیا منفی سرگرمیوں سے حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہا ھے۔ ایسے مافیا کا قلع قمعہ ضروری ھو گیا ھے ایسے منفی سرگرمیوں والوں کو فورا قرار واقعی سزا دی جائے۔لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا کی طرف سے پاکستان بننے کے 75 سال بعد موجودہ سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا بابر سلیم خان سواتی کی قرارداد پر بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لئے سروس سٹرکچر کی منظوری تحت سرکلر لیٹر نمبری AO-IV/LCB/4-1/General file/2023 مجریہ 28 نومبر 2023 دی گئی اور صوبہ بھر کے ریجنل میونسپل آفیسرز کو اس پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا ٹاسک سونپا گیا ۔ جس سے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی مگر بدقسمتی سے لوکل کونسل بورڈ کے اندر بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے خلاف کوئی خاص مافیا سرگرم ھے جو پہلے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لئے سروس سٹرکچر کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کرتا رہا مگر اب دوبارہ سے سرگرم ھو کر ایک نیا حکمنامہ سرکلر نمبری AO-IV/LCB/4-1/TMAs General file/2024 بتاریخ 04 جون 2024 بنام ریجنل میونسپل آفیسرز اور تحصیل میونسپل آفیسرز جاری کرکے تا حکم ثانی سروس سٹرکچر پر عملدرآمد معطل کر دیا ھے جس سے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین میں سخت بے چینی پھیل گئی ھے ۔ بلدیاتی ملازمین لوکل کونسل بورڈ کے منفی سرگرمیوں میں شامل مافیا کے خلاف کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہو گئے ہیں ۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال خان ،چئیرمین شوکت علی انجم اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے ایک مشترکہ بیان میں لوکل کونسل بورڈ کے 04 جون 2024 کے حکمنامہ کو غیر آئینی ، غیر قانونی ، غیر منصفانہ اور بلدیاتی ملازمین کے حقوق کے منافی قرار دیا ہے اور کہا ہے ایسا کوئی بھی اقدام صوبائی اسمبلی کے معزز اراکین کے استحقاق کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بلاتاخیر 04 جون 2024 کے غیر آئینی سرکلر کو واپس نہ لیا گیا تو صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین صوبہ بھر میں احتجاجی لائحہ عمل طے کریں گے جس میں تمام TMAs میں ہڑتال کی کال دی جا سکتی ہے اور صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے اراکین کے استحقاق مجروح کرنے کے خلاف ضابطہ کی کاروائی کے لئے اسمبلی کے فلور سے رجوع کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری لوکل کونسل بورڈ پر عائد ہو گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں