چیئرمین ریاض خان اور آل میونسپل ورکرز یونین WSSP پشاور کی کوششوں سے ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی

پشاور (سید طاہر شاہ) چیئرمین ریاض خان اور آل میونسپل ورکرز یونین WSSP رجسٹرڈ CBA پشاور کی پوری کابینہ کی کوششیں رنگ لے آئی بالآخر WSSP ملازمین کو تمام بقایاجات کی ادائیگی ہوگئی ملازمین خوشی سے نہال ہے ملازمین کو یہ خوشی دلانے میں ایک طرف چیئرمین ریاض خان نے کردار ادا کیا اور دوسری طرف اہم کردار کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض محسود نے صوبائی حکومت سے WSSP کمپنی کے لیئے فنڈز جاری کرنے پر ادا کیاان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری عابدسہیل پریس سیکرٹری شہزادگل صدیق اللہ مشوانی نصیر خان اکبر خان اول سید حاجی عنایت عزیز الرحمن شاہ حسن اورنگزیب نسیم اکبر آصف ہنر سیلاب عدنان خلیل سہیل سلیم  نے اخباری بیان جاری کرتے ہوۓ کہا کہ پچھلے تقریبا ایک سال سے مسلسل آل میونسپل ورکرز یونین کےچیئرمین ریاض خان نے ملازمین کے بقایاجات کے حصول کے لیئے جدوجہد جاری رکھی اور اس حوالے سے کافی مرتبہ احتجاج و ہڑتالیں تک کیئے حتی کہ کمپنی انتظامیہ نے آل میونسپل ورکرز یونین کے چیئرمین و جنرل سیکرٹری سمیت دیگر تمام عہدیداران و کارکنان کے خلاف دو مرتبہ 3 MPO کے پرچے کاٹے گئے اور 37 ملازمین کو غیرقانونی طور پر Repetriate کیا لیکن چیئرمین ریاض خان کی قیادت نے ہار نہیں مانی اور ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑنے سے باز نہیں آئے  اور مسلسل اپنی جدوجہد جاری رکھی ملازمین کے حقوق کی خاطر ہرفورم پر آواز بلند کیا کئی مرتبہ مذاکرات کیئے لیکن انتظامیہ کی طرف سے اس مذاکرات پر عمل در آمد نہ ہو سکا لیکن پھر اللہ تعالی نے ملازمین کی آہ سن لی اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کی شکل میں مسیحا بھیج دیا جنہوں نے آل میونسپل ورکرز یونین کے چیئرمین ریاض خان سے پہلی ملاقات میں کہا کہ یہ آپکے ملازمین کا بنیادی حق ہیں میں خود وزیراعلی صاحب سے اس بارے میں بات کرونگا اور آپکے ملازمین کے لیئے وزیراعلی صاحب سے فنڈز منظور کرونگا واقعی کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض محسود نے ثابت کیا کہ وہ ملازم دوست انسان کیساتھ ساتھ غریب و لاچار ملازمین کے دکھ درد دور کرنے والا انسان ہے ملازمین کو تمام بقایاجات کی ادائیگی پر چیئر مین ریاض خان اور کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض محسود کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انشاء اللہ عیدالاضحی کے فوری بعد باقاعدہ آل میونسپل ورکرز یونینWSSPرجسٹرڈ CBA پشاور کے زیرسایہ ایک پروگرام منعقد کرینگے جس میں کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض محسود اور چیئرمین ریاض خان کا خصوصی شکریہ ادا کرنے کے علاوہ ان کو شیلڈ بھی پیش کرینگے

0/Post a Comment/Comments

پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں