حسن زیب کے قاتلوں کو فی الفور گرفتارکیا جائے

پشاور(سید طاہر شاہ) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نے اکبرپورہ میں روزنامہ آج کے رپورٹر حسن زیب کے قتل کی بھرپور مذمت کی ہے اور وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا سے واقعہ کا نوٹس لینے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، چیئرمین شوکت علی انجم ، صدر حاجی انور کمال خان ، سینئر نائب صدر حاجی نیاز علی خان ، جنرل سیکرٹری سلیمان خان ہوتی اور دیگر عہدیداران نے اکبرپورہ میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق روزنامہ آج پشاور کے رپورٹر حسن زیب کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حالیہ دو ماہ میں خیبرپختونخوا میں صحافی برادری کے قتل کا یہ تیسرا واقعہ رونما ہوچکا ہے۔  لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ،چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی خیبرپختونخوا واقعہ کا نوٹس لیں اور فی الفور قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔


0/Post a Comment/Comments

پلیز کمنٹ باکس میں کسی قسم کا سپیم لنک شیئر نہ کریں